مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران مخالف بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پہلے اپنے عوام کی غذائی قلت اور غربت کا جواب دے۔
تفصیلات کے مطابق محمد باقر قالیباف نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا صفحے پر انگریزی زبان میں لکھا کہ تصور کریں آپ کے اپنے 40 ملین سے زائد شہری سرکاری فوڈ کوپن پروگرام پر انحصار کرتے ہوں، لیکن اسی وقت آپ کسی دوسرے ملک کو بھوکا قرار دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک بیان نہیں بلکہ اپنے مسائل دوسروں پر ڈالنے کی کوشش ہے۔
قالیباف نے مزید کہا کہ امریکی فوڈ اسسٹنس پروگرام سے متعلق اپنی نصیحتیں اپنے پاس رکھیں، ہم اپنے وسائل اور اثاثوں کے بارے میں خود فیصلہ کرتے ہیں، جبکہ آپ کو اپنے ملک میں غذائی قلت کی شرح پر توجہ دینی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ